کسی کی یاد میں دل بے قرار رہنے دے
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
کسی کی یاد میں دل بے قرار رہنے دے
تمام عمر غم انتظار رہنے دے
ہمارے دل کے چمن میں تو پھول کھل نہ سکے
ہمارے زخم جگر پر بہار رہنے دے
وفا تو وہ نہ کریں گے یہ جانتا ہوں میں
بے اعتبار پہ کچھ اعتبار رہنے دے
یہ اشک ہی تو علامت ہیں میری چاہت کی
تو آنکھیں یوںہی مری اشک بار رہنے دے
کبھی تو دیکھے گا آ کر وہ حال ساقیؔ کا
جنوں کا پردہ یوںہی تارتار رہنے دے
تمام عمر غم انتظار رہنے دے
ہمارے دل کے چمن میں تو پھول کھل نہ سکے
ہمارے زخم جگر پر بہار رہنے دے
وفا تو وہ نہ کریں گے یہ جانتا ہوں میں
بے اعتبار پہ کچھ اعتبار رہنے دے
یہ اشک ہی تو علامت ہیں میری چاہت کی
تو آنکھیں یوںہی مری اشک بار رہنے دے
کبھی تو دیکھے گا آ کر وہ حال ساقیؔ کا
جنوں کا پردہ یوںہی تارتار رہنے دے
12562 viewsghazal • Urdu