کسی لے میں کسی بھی تال میں ہم
By tasnim-abbas-quraishiMarch 1, 2024
کسی لے میں کسی بھی تال میں ہم
رہے سر میں مگر دھمال میں ہم
بھلے باہوش تھے یا وجد میں تھے
تجھے بھولے نہیں ہر حال میں ہم
تھے گرچہ وجد کے عالم میں دنیا
نہیں الجھے ترے جنجال میں ہم
کبھی پہنچے ترے باعث سر عرش
کبھی پائے گئے پاتال میں ہم
سمجھ پایا نہیں کچھ بھی زمانہ
رہے کچھ ایسے حال و قال میں ہم
ہمیں سمجھا گیا آدھا ادھورا
بھلے تھے حالت اکمال میں ہم
نہیں تسنیمؔ مستقبل ہمارا
ملیں گے ماضیٔ پامال میں ہم
رہے سر میں مگر دھمال میں ہم
بھلے باہوش تھے یا وجد میں تھے
تجھے بھولے نہیں ہر حال میں ہم
تھے گرچہ وجد کے عالم میں دنیا
نہیں الجھے ترے جنجال میں ہم
کبھی پہنچے ترے باعث سر عرش
کبھی پائے گئے پاتال میں ہم
سمجھ پایا نہیں کچھ بھی زمانہ
رہے کچھ ایسے حال و قال میں ہم
ہمیں سمجھا گیا آدھا ادھورا
بھلے تھے حالت اکمال میں ہم
نہیں تسنیمؔ مستقبل ہمارا
ملیں گے ماضیٔ پامال میں ہم
92136 viewsghazal • Urdu