کسی سے اے دل ناداں جو پیار کرنا ہے
By rizwan-aliFebruary 28, 2024
کسی سے اے دل ناداں جو پیار کرنا ہے
تو ضبط کی تمہیں ہر حد کو پار کرنا ہے
کسی امیر کی الفت سے کیا ملے گا مجھے
غریب ہوں تو غریبوں سے پیار کرنا ہے
ہر ایک دل میں جلا دو محبتوں کے چراغ
وطن کو اپنے اگر پر بہار کرنا ہے
امیر شہر بناتا ہے روز منصوبے
کسے ذلیل کسے پر وقار کرنا ہے
تمام شہر کے دل میں بسا دے پیار مرا
مرے خدا جو مجھے تاجدار کرنا ہے
لگا رہے ہو جو پابندیاں محبت پر
یہ جرم ہے تو ہمیں بار بار کرنا ہے
زباں سے اس کی ادا ہو جو بات اے رضواںؔ
درست ہو کہ غلط اعتبار کرنا ہے
تو ضبط کی تمہیں ہر حد کو پار کرنا ہے
کسی امیر کی الفت سے کیا ملے گا مجھے
غریب ہوں تو غریبوں سے پیار کرنا ہے
ہر ایک دل میں جلا دو محبتوں کے چراغ
وطن کو اپنے اگر پر بہار کرنا ہے
امیر شہر بناتا ہے روز منصوبے
کسے ذلیل کسے پر وقار کرنا ہے
تمام شہر کے دل میں بسا دے پیار مرا
مرے خدا جو مجھے تاجدار کرنا ہے
لگا رہے ہو جو پابندیاں محبت پر
یہ جرم ہے تو ہمیں بار بار کرنا ہے
زباں سے اس کی ادا ہو جو بات اے رضواںؔ
درست ہو کہ غلط اعتبار کرنا ہے
17970 viewsghazal • Urdu