کچھ بھی منزل سے نہیں لائے ہم
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کچھ بھی منزل سے نہیں لائے ہم
اپنے حصے کا بھٹک آئے ہم
جب تعلق پہ چلی بات کبھی
بے تعلق سے نظر آئے ہم
خوشنما یادیں ہی کتنی سی تھیں
ان کو بھی یاد نہ رکھ پائے ہم
یہی ہونا تھا ہمارا انجام
اپنے ہی پاؤں تلے آئے ہم
وہی تو ہو گئے دشمن اک دن
جن کی باتوں میں نہیں آئے ہم
اپنے حصے کا بھٹک آئے ہم
جب تعلق پہ چلی بات کبھی
بے تعلق سے نظر آئے ہم
خوشنما یادیں ہی کتنی سی تھیں
ان کو بھی یاد نہ رکھ پائے ہم
یہی ہونا تھا ہمارا انجام
اپنے ہی پاؤں تلے آئے ہم
وہی تو ہو گئے دشمن اک دن
جن کی باتوں میں نہیں آئے ہم
32473 viewsghazal • Urdu