کچھ تم کو مری جان خبر ہے کہ نہیں ہے
By abid-razaFebruary 17, 2025
کچھ تم کو مری جان خبر ہے کہ نہیں ہے
رستہ ہے کٹھن زاد سفر ہے کہ نہیں ہے
رہتے ہیں اسی عالم امکان میں ہم لوگ
یہ عالم امکان مگر ہے کہ نہیں ہے
الفاظ کی چوکھٹ پہ ہے ابہام کا پردہ
پردے میں کوئی دست ہنر ہے کہ نہیں ہے
افلاک کے اس پار سے ہو آؤ تو پوچھیں
جو بات ادھر ہے وہ ادھر ہے کہ نہیں ہے
رستہ ہے کٹھن زاد سفر ہے کہ نہیں ہے
رہتے ہیں اسی عالم امکان میں ہم لوگ
یہ عالم امکان مگر ہے کہ نہیں ہے
الفاظ کی چوکھٹ پہ ہے ابہام کا پردہ
پردے میں کوئی دست ہنر ہے کہ نہیں ہے
افلاک کے اس پار سے ہو آؤ تو پوچھیں
جو بات ادھر ہے وہ ادھر ہے کہ نہیں ہے
49355 viewsghazal • Urdu