کیوں قفس میں ادھر ادھر دیکھیں
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
کیوں قفس میں ادھر ادھر دیکھیں
اب کوئی اور رہ گزر دیکھیں
گھر گئے ہیں نشانہ بازوں میں
تیر دیکھیں کہ اپنا سر دیکھیں
اس طرح دیکھ دور جاتے ہوئے
ہم تری راہ عمر بھر دیکھیں
بند کمرے میں صرف ہم ہی ہیں
کس بھروسے ادھر ادھر دیکھیں
ریت پر کیوں تڑپتی ہے مچھلی
آؤ دریا میں ڈوب کر دیکھیں
اب کسی رات شہر میں اس کے
کیسے پھرتے ہیں دربدر دیکھیں
اپنے ملبے کو منہ دکھانا ہے
غور سے پہلے اس کا گھر دیکھیں
اب کوئی اور رہ گزر دیکھیں
گھر گئے ہیں نشانہ بازوں میں
تیر دیکھیں کہ اپنا سر دیکھیں
اس طرح دیکھ دور جاتے ہوئے
ہم تری راہ عمر بھر دیکھیں
بند کمرے میں صرف ہم ہی ہیں
کس بھروسے ادھر ادھر دیکھیں
ریت پر کیوں تڑپتی ہے مچھلی
آؤ دریا میں ڈوب کر دیکھیں
اب کسی رات شہر میں اس کے
کیسے پھرتے ہیں دربدر دیکھیں
اپنے ملبے کو منہ دکھانا ہے
غور سے پہلے اس کا گھر دیکھیں
72068 viewsghazal • Urdu