لڑکپن میں کسی کی عاشقی اچھی نہیں ہوتی

By devesh-dixitFebruary 5, 2024
لڑکپن میں کسی کی عاشقی اچھی نہیں ہوتی
جنون شوق میں یہ خودکشی اچھی نہیں ہوتی
کوئی حسرت کوئی ارماں کوئی چاہت کبھی خواہش
کبھی ہوتی ہے اچھی اور کبھی اچھی نہیں ہوتی


چلو مل بیٹھ کر شکوہ شکایت دور کر ڈالیں
کبھی ہر وقت کی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی
بلندی کے نشہ میں لوگ اندھے ہو ہی جاتے ہیں
ضرورت سے زیادہ روشنی اچھی نہیں ہوتی


تعلق میں گلے شکوے یقیناً ہو بھی سکتے ہیں
مگر ہر وقت کی یہ بے رخی اچھی نہیں ہوتی
31004 viewsghazalUrdu