لگی جو دیر مجھے آپ کو منانے میں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
لگی جو دیر مجھے آپ کو منانے میں
جھجھک رہا تھا میں اپنے خلاف جانے میں
تمام عمر یہی سوچ کر رہا خاموش
لگا ہے کوئی مرا صبر آزمانے میں
نہیں ہے یوں تو کسی کام کا دل ناکام
لگا ہوا ہوں اسے کام کا بنانے میں
وہاں کھلے میں نہ اٹھتا تھا آسمان کا بوجھ
یہاں سرنگ بناتا ہوں قید خانے میں
جو سچ کہیں تو ہمیں کوئی غم نہیں لیکن
عجیب سکھ ہے اداسی کے گیت گانے میں
جھجھک رہا تھا میں اپنے خلاف جانے میں
تمام عمر یہی سوچ کر رہا خاموش
لگا ہے کوئی مرا صبر آزمانے میں
نہیں ہے یوں تو کسی کام کا دل ناکام
لگا ہوا ہوں اسے کام کا بنانے میں
وہاں کھلے میں نہ اٹھتا تھا آسمان کا بوجھ
یہاں سرنگ بناتا ہوں قید خانے میں
جو سچ کہیں تو ہمیں کوئی غم نہیں لیکن
عجیب سکھ ہے اداسی کے گیت گانے میں
31012 viewsghazal • Urdu