لاکھ کوئی چیخے چلائے شور اندر کب آتا ہے
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
لاکھ کوئی چیخے چلائے شور اندر کب آتا ہے
ان کی بستی کے نقشے میں اپنا گھر کب آتا ہے
جانے کب سے جاگ رہے ہیں بس اتنا بتلا دو اب
جس کے خواب دکھاتے ہو تم وہ منظر کب آتا ہے
گمراہی پھیلانے والے روز اندھیرا لاتے ہیں
روز ہدایت دینے والا پیغمبر کب آتا ہے
اس کی آنکھیں پل دو پل ہی تو چہرے سے ہٹتی ہیں
دل کا سارا درد سمٹ کر ہونٹھوں پر کب آتا ہے
وہ تو یہ ہی کہیں گے سارا جنگل بالکل چین سے ہے
ان کی شاخ پہ کوئی پرندہ خون میں تر کب آتا ہے

32285 viewsghazal • Urdu