لوگ دنیا میں ہیں سب آگ لگانے والے
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
لوگ دنیا میں ہیں سب آگ لگانے والے
ایک ہم ہی ہیں فقط آگ بجھانے والے
ہم تو ہر بات میں ہیں سب کو ہنسانے والے
رات بھر جاگ کے دنیا کو سلانے والے
آدمی ہم کو رلانے کو تلے ہیں لیکن
خود ہی رو دیتے ہیں وہ ہم کو رلانے والے
وہ چلے آج تو کل ہم بھی چلے جائیں گے
وہ گئے دن کو تو ہم رات کو جانے والے
تھی وہ کچھ داستاں ایسی کہ سنائی رو کر
ورنہ ہم تو نہیں کچھ رو کے سنانے والے
غوطہ زن پا ہی گئے گوہر مقصد ساقیؔ
خاک ملتے ہی رہے خاک اڑانے والے
ایک ہم ہی ہیں فقط آگ بجھانے والے
ہم تو ہر بات میں ہیں سب کو ہنسانے والے
رات بھر جاگ کے دنیا کو سلانے والے
آدمی ہم کو رلانے کو تلے ہیں لیکن
خود ہی رو دیتے ہیں وہ ہم کو رلانے والے
وہ چلے آج تو کل ہم بھی چلے جائیں گے
وہ گئے دن کو تو ہم رات کو جانے والے
تھی وہ کچھ داستاں ایسی کہ سنائی رو کر
ورنہ ہم تو نہیں کچھ رو کے سنانے والے
غوطہ زن پا ہی گئے گوہر مقصد ساقیؔ
خاک ملتے ہی رہے خاک اڑانے والے
80537 viewsghazal • Urdu