اب اس کے بعد کوئی راستہ نہیں
By abdurrahman-mominJanuary 18, 2024
اب اس کے بعد کوئی راستہ نہیں
میں کہہ چکا ہوں آپ نے سنا نہیں
اب ایسے شخص کا کریں تو کیا کریں
جو تجھ کو جانتا ہے مانتا نہیں
ہمارا مسئلہ یہ زندگی ہے دوست
یہ شاعری ہمارا مسئلہ نہیں
جو میرے ساتھ ساتھ چل رہا تھا وہ
میں رک گیا تو ایک پل رکا نہیں
مرا نہیں ہوا یہ اور بات ہے
یہ اور بات ہے وہ بے وفا نہیں
وہ سامنے سے جا چکا تو یہ کھلا
وہ خواب لگ رہا تھا خواب تھا نہیں
میں کہہ چکا ہوں آپ نے سنا نہیں
اب ایسے شخص کا کریں تو کیا کریں
جو تجھ کو جانتا ہے مانتا نہیں
ہمارا مسئلہ یہ زندگی ہے دوست
یہ شاعری ہمارا مسئلہ نہیں
جو میرے ساتھ ساتھ چل رہا تھا وہ
میں رک گیا تو ایک پل رکا نہیں
مرا نہیں ہوا یہ اور بات ہے
یہ اور بات ہے وہ بے وفا نہیں
وہ سامنے سے جا چکا تو یہ کھلا
وہ خواب لگ رہا تھا خواب تھا نہیں
26373 viewsghazal • Urdu