لغت میں دیکھ پہلے پیار آتا ہے
By ananth-faaniFebruary 25, 2024
لغت میں دیکھ پہلے پیار آتا ہے
پھر اس کے بعد ہی سنسار آتا ہے
سنوں میں جب کبھی دنیا کہیں پر بھی
تصور میں مرے بازار آتا ہے
ترس کیا ہے تمہیں کیسے پتہ ہوگا
تمہیں تو ت سے بس تلوار آتا ہے
گھروں میں بچوں کے ہاتھوں میں پہلی بار
کھلونا بن کے ہی ہتھیار آتا ہے
سنا ہے شور خالی پن کا میں نے بھی
مرے بھی گھر میں روز اخبار آتا ہے
نصاب اس کا زیادہ سہل ہے شاید
وہ ہر پیپر میں ہی تیار آتا ہے
کہو گے کیا کبھی کچھ اور بھی فانیؔ
یا تم کو صرف جی سرکار آتا ہے
پھر اس کے بعد ہی سنسار آتا ہے
سنوں میں جب کبھی دنیا کہیں پر بھی
تصور میں مرے بازار آتا ہے
ترس کیا ہے تمہیں کیسے پتہ ہوگا
تمہیں تو ت سے بس تلوار آتا ہے
گھروں میں بچوں کے ہاتھوں میں پہلی بار
کھلونا بن کے ہی ہتھیار آتا ہے
سنا ہے شور خالی پن کا میں نے بھی
مرے بھی گھر میں روز اخبار آتا ہے
نصاب اس کا زیادہ سہل ہے شاید
وہ ہر پیپر میں ہی تیار آتا ہے
کہو گے کیا کبھی کچھ اور بھی فانیؔ
یا تم کو صرف جی سرکار آتا ہے
51844 viewsghazal • Urdu