میں جو بھی زندگی سی کر رہا ہوں
By farhat-ehsasFebruary 6, 2024
میں جو بھی زندگی سی کر رہا ہوں
بدن کی جی حضوری کر رہا ہوں
یہ سانسیں ملکیت تو موت کی ہیں
مجھے لگتا ہے چوری کر رہا ہوں
بدن کا کیا بھروسہ کب چلا جائے
تبھی تو اتنی جلدی کر رہا ہوں
بہت تاریخ کا کوڑا ہے ہر سمت
میں دنیا کی صفائی کر رہا ہوں
خدا رزاق ہے صرف اس یقیں پر
یہ کاروبار دینی کر رہا ہوں
تمہیں کیوں آسمانی لگ رہی ہیں
میں باتیں تو زمینی کر رہا ہوں
جو پکا دوزخی ہے فرحت احساسؔ
رلا کر کچھ بہشتی کر رہا ہوں
بدن کی جی حضوری کر رہا ہوں
یہ سانسیں ملکیت تو موت کی ہیں
مجھے لگتا ہے چوری کر رہا ہوں
بدن کا کیا بھروسہ کب چلا جائے
تبھی تو اتنی جلدی کر رہا ہوں
بہت تاریخ کا کوڑا ہے ہر سمت
میں دنیا کی صفائی کر رہا ہوں
خدا رزاق ہے صرف اس یقیں پر
یہ کاروبار دینی کر رہا ہوں
تمہیں کیوں آسمانی لگ رہی ہیں
میں باتیں تو زمینی کر رہا ہوں
جو پکا دوزخی ہے فرحت احساسؔ
رلا کر کچھ بہشتی کر رہا ہوں
51969 viewsghazal • Urdu