میں تو اس بات پہ تیار نہیں ہو سکتا
By salim-saleemFebruary 28, 2024
میں تو اس بات پہ تیار نہیں ہو سکتا
تجھ کو کھونے کا روادار نہیں ہو سکتا
اپنے گھر ہی میں دکھانا ہے تماشائے جنوں
کھیل اب یہ سر بازار نہیں ہو سکتا
کچھ تو سوچیں کہ نہ جانے کا بہانہ مل جائے
وہ بلائے گا تو انکار نہیں ہو سکتا
اس کنارے سے فقط دیکھتا رہتا ہوں اسے
جانتا ہوں کہ میں اس پار نہیں ہو سکتا
تجھ کو کھونے کا روادار نہیں ہو سکتا
اپنے گھر ہی میں دکھانا ہے تماشائے جنوں
کھیل اب یہ سر بازار نہیں ہو سکتا
کچھ تو سوچیں کہ نہ جانے کا بہانہ مل جائے
وہ بلائے گا تو انکار نہیں ہو سکتا
اس کنارے سے فقط دیکھتا رہتا ہوں اسے
جانتا ہوں کہ میں اس پار نہیں ہو سکتا
77774 viewsghazal • Urdu