میں نے جس کو بھلایا ہوا ہے
By abdurrahman-mominJanuary 18, 2024
میں نے جس کو بھلایا ہوا ہے
وہ مجھے یاد آیا ہوا ہے
یہ ستارے کہاں جا رہے ہیں
آسماں سٹپٹایا ہوا ہے
ایسے حیرت سے مت دیکھ دل کو
دل نے یہ غم بھی کھایا ہوا ہے
مجھ سے پوچھو وہ کیوں مضطرب ہے
اس نے مجھ کو بتایا ہوا ہے
جو یہ کہتا ہے سب بن گیا خود
اس نے خود کو بنایا ہوا ہے
تو مجھے ڈھونڈتا ہی رہے گا
تو نے خود کو چھپایا ہوا ہے
بک گئی ہے وہ تصویر مومنؔ
جس میں تو مسکرایا ہوا ہے
وہ مجھے یاد آیا ہوا ہے
یہ ستارے کہاں جا رہے ہیں
آسماں سٹپٹایا ہوا ہے
ایسے حیرت سے مت دیکھ دل کو
دل نے یہ غم بھی کھایا ہوا ہے
مجھ سے پوچھو وہ کیوں مضطرب ہے
اس نے مجھ کو بتایا ہوا ہے
جو یہ کہتا ہے سب بن گیا خود
اس نے خود کو بنایا ہوا ہے
تو مجھے ڈھونڈتا ہی رہے گا
تو نے خود کو چھپایا ہوا ہے
بک گئی ہے وہ تصویر مومنؔ
جس میں تو مسکرایا ہوا ہے
23902 viewsghazal • Urdu