میں نے لفظوں میں جو نمی کی ہے

By shafique-saifiFebruary 29, 2024
میں نے لفظوں میں جو نمی کی ہے
رو نہ پایا تو شاعری کی ہے
مجھ کو کیا کرتی زندگی برباد
میں نے برباد زندگی کی ہے


کیسی قسمت ہے میری قسمت کی
میں نے نوکر کی نوکری کی ہے
میں نے مانا نہیں برا لیکن
بات تو آپ نے بری کی ہے


تم کہیں اور بیٹھ لو جا کر
یہ جگہ تو شفیقؔ جی کی ہے
52603 viewsghazalUrdu