مسجد والی پیری ہے شاہی معجون بنے

By abid-razaFebruary 17, 2025
مسجد والی پیری ہے شاہی معجون بنے
گدی پر جو آ کر بیٹھے اخناتون بنے
دوزخ کے دروازے کھولے بیٹھے تھے شیطان
احمق اپنی جنت میں جب افلاطون بنے


گوداموں سے ساہوکاروں کے چوہے نکلے
بے گاروں کی بستی میں جا کر طاعون بنے
79649 viewsghazalUrdu