موت میرا اک ذرا سا کام کر
By farhat-ehsasFebruary 26, 2024
موت میرا اک ذرا سا کام کر
زندگی کی دھوپ میں کچھ شام کر
لے یہ چادر خود کشی کی خود پہ ڈال
زندگی کچھ دن ذرا آرام کر
لے کے آتا ہوں میں اپنی وحیٔ جسم
تو فراہم روح کا الہام کر
رخ ترقی کا پلٹ دے میرے جسم
ورنہ مر جائے گا خود کو خام کر
جسم پھر خود ہی قلندر بن گیا
روح کے دامن کو کچھ دن تھام کر
دھجیاں کر جا کے کعبے کا غلاف
دھجیوں کو جامۂ احرام کر
فرحت احساسؔ اپنی تیغ امن سے
فرحت اللہوں کا قتل عام کر
زندگی کی دھوپ میں کچھ شام کر
لے یہ چادر خود کشی کی خود پہ ڈال
زندگی کچھ دن ذرا آرام کر
لے کے آتا ہوں میں اپنی وحیٔ جسم
تو فراہم روح کا الہام کر
رخ ترقی کا پلٹ دے میرے جسم
ورنہ مر جائے گا خود کو خام کر
جسم پھر خود ہی قلندر بن گیا
روح کے دامن کو کچھ دن تھام کر
دھجیاں کر جا کے کعبے کا غلاف
دھجیوں کو جامۂ احرام کر
فرحت احساسؔ اپنی تیغ امن سے
فرحت اللہوں کا قتل عام کر
37050 viewsghazal • Urdu