مذاق مت اڑائیے لباس کا

By asim-qamarFebruary 25, 2024
مذاق مت اڑائیے لباس کا
کبھی ہمارا کھیت تھا کپاس کا
گزر نہیں سکا ہے سات سال سے
وہ راستا سرائے حوض خاص کا


کہاں یہ لا شعور عطر وتر ہونہہ
مقابلہ کرے ہیں تیری باس کا
سمٹنے لگ گیا ہوں اپنے آپ میں
دباؤ بڑھ رہا ہے آس پاس کا


بوقت فجر پاک صاف اوس سے
وضو کرا دیا گیا ہے گھاس کا
54079 viewsghazalUrdu