میرے آنگن کو مہکا دو
By khalilur-rahman-azmiFebruary 27, 2024
میرے آنگن کو مہکا دو
پھر جی چاہے مجھ کو بھلا دو
او رستے کے چلتے راہی
میں بھی چلوں گا مجھ کو دعا دو
او جی کو لے جانے والو
پھر مجھ کو جینے کی سزا دو
میری دھرتی بہت ہے پیاسی
بادل بن کر رس برسا دو
سویا سویا سا لگتا ہے
مجھ کو چھیڑو مجھ کو جگا دو
مجھ کو نیند نہیں آتی ہے
اپنی چادر مجھے اڑھا دو
چھوٹی صحبتیں لمبی شامیں
آؤ ان کا فرق مٹا دو
میرے سنگی میرے ساتھی
دور پڑے ہیں ان سے ملا دو
پھر جی چاہے مجھ کو بھلا دو
او رستے کے چلتے راہی
میں بھی چلوں گا مجھ کو دعا دو
او جی کو لے جانے والو
پھر مجھ کو جینے کی سزا دو
میری دھرتی بہت ہے پیاسی
بادل بن کر رس برسا دو
سویا سویا سا لگتا ہے
مجھ کو چھیڑو مجھ کو جگا دو
مجھ کو نیند نہیں آتی ہے
اپنی چادر مجھے اڑھا دو
چھوٹی صحبتیں لمبی شامیں
آؤ ان کا فرق مٹا دو
میرے سنگی میرے ساتھی
دور پڑے ہیں ان سے ملا دو
56420 viewsghazal • Urdu