مرے قریب نہ آ حوصلہ بڑھا نہ مرا
By salim-saleemFebruary 28, 2024
مرے قریب نہ آ حوصلہ بڑھا نہ مرا
کہ تھک چکا ہے ترے بوجھ سے یہ شانہ مرا
بس ایک لمحے کی خاطر ٹھہر گیا تھا کوئی
رکا پڑا ہے اسی روز سے زمانہ مرا
جو پھر رہا ہوں میں یوں در بہ در تو اب شاید
اسے گوارہ نہیں شہر میں ٹھکانہ مرا
یہ موت مجھ پہ بڑے طنز کستی رہتی ہے
کہ زندگی سے تعارف ہے غائبانہ مرا
کہ تھک چکا ہے ترے بوجھ سے یہ شانہ مرا
بس ایک لمحے کی خاطر ٹھہر گیا تھا کوئی
رکا پڑا ہے اسی روز سے زمانہ مرا
جو پھر رہا ہوں میں یوں در بہ در تو اب شاید
اسے گوارہ نہیں شہر میں ٹھکانہ مرا
یہ موت مجھ پہ بڑے طنز کستی رہتی ہے
کہ زندگی سے تعارف ہے غائبانہ مرا
54839 viewsghazal • Urdu