مرے سفر کی شروعات ہونے والی ہے

By salim-saleemFebruary 28, 2024
مرے سفر کی شروعات ہونے والی ہے
یہ کائنات مری ذات ہونے والی ہے
سنو کہ گھر پہ کئی خواب منتظر ہوں گے
چلو یہاں سے کہ اب رات ہونے والی ہے


وہ دن گئے کہ جنوں کرتے تھے سر بازار
اب اپنے گھر میں کرامات ہونے والی ہے
رگوں سے پھوٹنے والا ہے تازہ تازہ لہو
کہ آج اس سے ملاقات ہونے والی ہے


36029 viewsghazalUrdu