مرے ذمے ترے گھر کی نظامت ہے
By swati-sani-reshamFebruary 29, 2024
مرے ذمے ترے گھر کی نظامت ہے
یہ چاہت کی ادا تیری قیامت ہے
سفر سے تھک کے آنے پر ملی تسکیں
یہ دیکھا جب کہ میرا گھر سلامت ہے
شکایت کیوں کرو ناکارا بیٹھے ہو
کہ سستی موت ہی کی تو علامت ہے
شکایت ہے شکایت ہے شکایت ہے
مری ہر بات پر تم کو ملامت ہے
بڑی مشکل سے کھلتے ہیں یہ دروازے
مرے دل کے کواڑوں میں قدامت ہے
یہ چاہت کی ادا تیری قیامت ہے
سفر سے تھک کے آنے پر ملی تسکیں
یہ دیکھا جب کہ میرا گھر سلامت ہے
شکایت کیوں کرو ناکارا بیٹھے ہو
کہ سستی موت ہی کی تو علامت ہے
شکایت ہے شکایت ہے شکایت ہے
مری ہر بات پر تم کو ملامت ہے
بڑی مشکل سے کھلتے ہیں یہ دروازے
مرے دل کے کواڑوں میں قدامت ہے
83165 viewsghazal • Urdu