میری پلکوں کی دہلیز پر اس طرح میرے اشکوں نہ تم جگمگاتے رہو
By aalam-nizamiJanuary 18, 2024
میری پلکوں کی دہلیز پر اس طرح میرے اشکوں نہ تم جگمگاتے رہو
کیفیت دل کی ظاہر کسی پر نہ ہو غم خوشی کی جھلک میں چھپاتے رہو
ڈگمگانے نہ دو حوصلوں کے قدم اپنی ہمت کا رکھنا ہے تم کو بھرم
بجلیاں آشیانہ جلاتی رہیں تم نیا آشیانہ بناتے رہو
کر دیں ویراں نہ یہ امن کی بستیاں بغض و نفرت کی یہ سر پھری آندھیاں
ان کو رکھنا ہے تم کو جو اوقات میں تم چراغ محبت جلاتے رہو
کیا خبر کیا ہیں ایسی بھی مجبوریاں بڑھ گئیں خونی رشتوں میں بھی دوریاں
دوستو یہ تقاضا ہے حالات کا دوریاں تم دلوں کی مٹاتے رہو
سر کٹے یا رہے اس کا غم نہ کرو ظلم کے سامنے تم کہیں نہ جھکو
جو غلط ہے تم اس کی مذمت کرو اور آواز حق بھی اٹھاتے رہو
جی لو خود کے لئے کچھ نہیں فائدہ زندگی کا ہے عالمؔ یہی قاعدہ
مقصد زندگی ہوگا حاصل تمہیں دوسروں کے سدا کام آتے رہو

16889 viewsghazal • Urdu