مری یہ زندگی حد سے زیادہ کیا ہوگی
By aditya-tiwari-shamsFebruary 22, 2025
مری یہ زندگی حد سے زیادہ کیا ہوگی
بہت زیادہ بھی ہوگی تو بس فنا ہوگی
کسی کم عقل کا کلمہ بھی ہوگا اک بکواس
کسی ذہین کی گالی بھی فلسفہ ہوگی
بھگت رہا ہوں سزا ماضی کی میں بن کر خار
اور آج خار ہوں کل اس کی بھی سزا ہوگی
تمہارے بعد مجھے موت سے بھی کیا ہوگا
تمہارے بعد مری زندگی بھی کیا ہوگی
مرے جہان میں آنے کا کیا سبب ہے شمسؔ
مرے جہان سے جانے کی وجہ کیا ہوگی
بہت زیادہ بھی ہوگی تو بس فنا ہوگی
کسی کم عقل کا کلمہ بھی ہوگا اک بکواس
کسی ذہین کی گالی بھی فلسفہ ہوگی
بھگت رہا ہوں سزا ماضی کی میں بن کر خار
اور آج خار ہوں کل اس کی بھی سزا ہوگی
تمہارے بعد مجھے موت سے بھی کیا ہوگا
تمہارے بعد مری زندگی بھی کیا ہوگی
مرے جہان میں آنے کا کیا سبب ہے شمسؔ
مرے جہان سے جانے کی وجہ کیا ہوگی
38188 viewsghazal • Urdu