ملے تو کچھ بات بھی کرو گے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
ملے تو کچھ بات بھی کرو گے
کہ بس اسے دیکھتے رہو گے
یہ لفظ تو منتخب کئے تھے
ہماری ہر بات کب سنو گے
وہ اپنے رستے میں خود کھڑا ہے
کہاں تلک اس کا ساتھ دوگے
یہ وہم بھی چھوڑ دو کہ اب تم
کسی کے چھونے سے جی اٹھوگے
جو بات اب کھل چکی ہے اس کو
دلوں میں رکھ کے بھی کیا کرو گے
چلو اسی زندگی کو جی لیں
کہانی بن کے بھی کیا کرو گے
کہ بس اسے دیکھتے رہو گے
یہ لفظ تو منتخب کئے تھے
ہماری ہر بات کب سنو گے
وہ اپنے رستے میں خود کھڑا ہے
کہاں تلک اس کا ساتھ دوگے
یہ وہم بھی چھوڑ دو کہ اب تم
کسی کے چھونے سے جی اٹھوگے
جو بات اب کھل چکی ہے اس کو
دلوں میں رکھ کے بھی کیا کرو گے
چلو اسی زندگی کو جی لیں
کہانی بن کے بھی کیا کرو گے
80323 viewsghazal • Urdu