محبت بھی مصیبت ہو گئی کیا
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
محبت بھی مصیبت ہو گئی کیا
وفاداری غنیمت ہو گئی کیا
عدالت فرش مقتل دھو رہی ہے
اصولوں کی شہادت ہو گئی کیا
تمہارا تجربہ کیا ہے بتا دو
ہمیں تم سے محبت ہو گئی کیا
کتابت روکنے کا کیا سبب ہے
کہانی میں بغاوت ہو گئی کیا
مزار پیر سے آواز آئی
فقیری بادشاہت ہو گئی کیا
گھٹائیں دیکھنے کو آ رہی ہیں
ہماری چھت کی حالت ہو گئی کیا
یہ کیسا جشن ہے اس کی گلی میں
کوئی بندش اجازت ہو گئی کیا
نظر آتی تھی جو آنکھوں میں تیری
وہ بے چینی قناعت ہو گئی کیا
وفاداری غنیمت ہو گئی کیا
عدالت فرش مقتل دھو رہی ہے
اصولوں کی شہادت ہو گئی کیا
تمہارا تجربہ کیا ہے بتا دو
ہمیں تم سے محبت ہو گئی کیا
کتابت روکنے کا کیا سبب ہے
کہانی میں بغاوت ہو گئی کیا
مزار پیر سے آواز آئی
فقیری بادشاہت ہو گئی کیا
گھٹائیں دیکھنے کو آ رہی ہیں
ہماری چھت کی حالت ہو گئی کیا
یہ کیسا جشن ہے اس کی گلی میں
کوئی بندش اجازت ہو گئی کیا
نظر آتی تھی جو آنکھوں میں تیری
وہ بے چینی قناعت ہو گئی کیا
63547 viewsghazal • Urdu