محبت نئے رنگ دکھلا رہی ہے
By adeeb-damohiOctober 31, 2024
محبت نئے رنگ دکھلا رہی ہے
غموں سے خوشی کی مہک آ رہی ہے
محبت انہیں اب مری بھا رہی ہے
کہ اچھے دنوں کی خبر آ رہی ہے
محبت ہی بن کر بہ رنگ عبادت
قریب خدا ہم کو پہنچا رہی ہے
محبت ضرورت ہے دنیا کی لیکن
وہ میری محبت کو ٹھکرا رہی ہے
کوئی دور ہو دوستو ساری دنیا
ہماری وفا سے شناسا رہی ہے
رہ عاشقی میں بڑی مدتوں تک
مری زندگی بھی تماشہ رہی ہے
ہمیں کہہ دیا بے وفا کیسے تم نے
یہ دنیا ہماری قسم کھا رہی ہے
مریض محبت ہے کس کے حوالے
نہ تم آ رہے ہو نہ موت آ رہی ہے
مری خستہ حالت پہ سو بار افسوس
ادیبؔ آپ کو بھی ہنسی آ رہی ہے
غموں سے خوشی کی مہک آ رہی ہے
محبت انہیں اب مری بھا رہی ہے
کہ اچھے دنوں کی خبر آ رہی ہے
محبت ہی بن کر بہ رنگ عبادت
قریب خدا ہم کو پہنچا رہی ہے
محبت ضرورت ہے دنیا کی لیکن
وہ میری محبت کو ٹھکرا رہی ہے
کوئی دور ہو دوستو ساری دنیا
ہماری وفا سے شناسا رہی ہے
رہ عاشقی میں بڑی مدتوں تک
مری زندگی بھی تماشہ رہی ہے
ہمیں کہہ دیا بے وفا کیسے تم نے
یہ دنیا ہماری قسم کھا رہی ہے
مریض محبت ہے کس کے حوالے
نہ تم آ رہے ہو نہ موت آ رہی ہے
مری خستہ حالت پہ سو بار افسوس
ادیبؔ آپ کو بھی ہنسی آ رہی ہے
24870 viewsghazal • Urdu