محبتوں کے مزے تو نے کچھ کمائے نہیں
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
محبتوں کے مزے تو نے کچھ کمائے نہیں
نشان ہجر کے تیرے بدن پہ آئے نہیں
بس ایک گزرا تعلق نبھانے بیٹھے ہیں
وگرنہ دونوں کے کپ میں ذرا بھی چائے نہیں
ہزار بار ملاقات آئنے سے ہوئی
وہ رکھ رکھاؤ کے موسم پلٹ کے آئے نہیں
کئی دنوں سے مرے گھر میں دن نہیں نکلا
کئی دنوں سے مرے زخم مسکرائے نہیں
یہ احتیاط بھی برتی گئی تعلق میں
کہ دونوں ساتھ رہے اور دیے بجھائے نہیں
نشان ہجر کے تیرے بدن پہ آئے نہیں
بس ایک گزرا تعلق نبھانے بیٹھے ہیں
وگرنہ دونوں کے کپ میں ذرا بھی چائے نہیں
ہزار بار ملاقات آئنے سے ہوئی
وہ رکھ رکھاؤ کے موسم پلٹ کے آئے نہیں
کئی دنوں سے مرے گھر میں دن نہیں نکلا
کئی دنوں سے مرے زخم مسکرائے نہیں
یہ احتیاط بھی برتی گئی تعلق میں
کہ دونوں ساتھ رہے اور دیے بجھائے نہیں
63665 viewsghazal • Urdu