مجھ عشق کو ہوس بھری نظریں عطا کرے
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
مجھ عشق کو ہوس بھری نظریں عطا کرے
انسان سے یہ ہو نہیں سکتا خدا کرے
جب تالیوں کا زور ضمانت ہو جیت کی
کرتا وہی ہے شاہ جو خواجہ سرا کرے
ان مسخروں کو آپ تو آتی نہیں ہنسی
مرتا ہے کوئی ان کی بلا سے مرا کرے
بندہ بھی تو بنا ہے کسی کام کے لئے
یہ کیا کہ اب تو جو بھی کرے بس خدا کرے
خوش ہو کے اپنا کون سا نقصان ہو گیا
روئے سخن کسی کی طرف وہ کیا کرے
دو اک گناہ بھی کرے یہ آدمی کہ بس
تا عمر مغفرت کے لئے ہی دعا کرے
انسان سے یہ ہو نہیں سکتا خدا کرے
جب تالیوں کا زور ضمانت ہو جیت کی
کرتا وہی ہے شاہ جو خواجہ سرا کرے
ان مسخروں کو آپ تو آتی نہیں ہنسی
مرتا ہے کوئی ان کی بلا سے مرا کرے
بندہ بھی تو بنا ہے کسی کام کے لئے
یہ کیا کہ اب تو جو بھی کرے بس خدا کرے
خوش ہو کے اپنا کون سا نقصان ہو گیا
روئے سخن کسی کی طرف وہ کیا کرے
دو اک گناہ بھی کرے یہ آدمی کہ بس
تا عمر مغفرت کے لئے ہی دعا کرے
88083 viewsghazal • Urdu