مجھ کو سرشار کئے رکھتی ہے اک مانس گندھ (ردیف .. ا)
By farhat-ehsasFebruary 26, 2024
مجھ کو سرشار کئے رکھتی ہے اک مانس گندھ
میرا معشوق پری زاد نہیں ہو سکتا
تیری آزادی کی تحریک ہوس کاری ہے
بندۂ عشق تو آزاد نہیں ہو سکتا
میں تو بس خواب دکھا دیتا ہوں تعمیروں کے
کسی تعمیر کی بنیاد نہیں ہو سکتا
خاک کے چاک کا رقاص ہے فرحت احساسؔ
چربۂ چہرۂ اجداد نہیں ہو سکتا
میرا معشوق پری زاد نہیں ہو سکتا
تیری آزادی کی تحریک ہوس کاری ہے
بندۂ عشق تو آزاد نہیں ہو سکتا
میں تو بس خواب دکھا دیتا ہوں تعمیروں کے
کسی تعمیر کی بنیاد نہیں ہو سکتا
خاک کے چاک کا رقاص ہے فرحت احساسؔ
چربۂ چہرۂ اجداد نہیں ہو سکتا
62874 viewsghazal • Urdu