مجھ کو وہ بھی بسا غنیمت تھا
By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
مجھ کو وہ بھی بسا غنیمت تھا
اس سے جو رشتۂ شکایت تھا
اب یہ عقدہ کھلا کی اس کے لیے
میں محبت نہیں ضرورت تھا
تو نے احساس ہی نہ ہونے دیا
جو بھی کچھ تھا تری بدولت تھا
مجھ پہ اس چشم تر نے سہل کیا
ورنہ یہ عشق تو مصیبت تھا
میں نے وہ ہجر بھی گزارہ ہے
جب ترا قرب بھی نہایت تھا
اس سے جو رشتۂ شکایت تھا
اب یہ عقدہ کھلا کی اس کے لیے
میں محبت نہیں ضرورت تھا
تو نے احساس ہی نہ ہونے دیا
جو بھی کچھ تھا تری بدولت تھا
مجھ پہ اس چشم تر نے سہل کیا
ورنہ یہ عشق تو مصیبت تھا
میں نے وہ ہجر بھی گزارہ ہے
جب ترا قرب بھی نہایت تھا
71619 viewsghazal • Urdu