منحصر صبح سے یہ شام کہیں بہتر ہے
By aditya-tiwari-shamsFebruary 22, 2025
منحصر صبح سے یہ شام کہیں بہتر ہے
سونے کے پنجرے سے تربت کا مکیں بہتر ہے
زیست کہتی ہے بھنور چھوڑ کنارے پہ چلو
پیاس کہتی ہے ٹھہر جاؤ یہیں بہتر ہے
مجھ سے پہلے مری خودداری مددگاروں سے
کہنے لگتی ہے جہاں ہوں میں وہیں بہتر ہے
جب بھی ٹوٹے ہوئے تارے کو ملی گود اس کی
تب ستارے کو لگا شمسؔ زمیں بہتر ہے
سونے کے پنجرے سے تربت کا مکیں بہتر ہے
زیست کہتی ہے بھنور چھوڑ کنارے پہ چلو
پیاس کہتی ہے ٹھہر جاؤ یہیں بہتر ہے
مجھ سے پہلے مری خودداری مددگاروں سے
کہنے لگتی ہے جہاں ہوں میں وہیں بہتر ہے
جب بھی ٹوٹے ہوئے تارے کو ملی گود اس کی
تب ستارے کو لگا شمسؔ زمیں بہتر ہے
39892 viewsghazal • Urdu