مشکل کو اس نے سب کی آسان کر دیا ہے

By aadarsh-dubeyFebruary 25, 2024
مشکل کو اس نے سب کی آسان کر دیا ہے
موجودگی کا اپنی اعلان کر دیا ہے
بیٹھے ہوئے ہیں پتھر شیشوں کا جسم پہنے
محفل نے تیری سب کو حیران کر دیا ہے


اتنی جگہ کہاں تھی رکھ پائیں ساری دنیا
کچھ اس لیے بھی دل کو ویران کر دیا ہے
حیران ہیں ہوائیں موسم بھی ہے پریشاں
جھونکے کو اس نے کیسے طوفان کر دیا ہے


میں چاہ کے بھی اس کو شاید نہ بھول پاتا
اے وقت تو نے مجھ پر احسان کر دیا ہے
87125 viewsghazalUrdu