مسکرا کر گزر گیا کوئی

By zeeshan-kavishMarch 1, 2024
مسکرا کر گزر گیا کوئی
مجھ پہ جادو سا کر گیا کوئی
پہلے تنہائیوں سے ڈرتا تھا
اب زمانہ سے ڈر گیا کوئی


یہ لگا روح جسم چھوڑ گئی
جب مجھے چھوڑ کر گیا کوئی
جب سے دیکھا اسے رقیب کے ساتھ
میرے دل سے اتر گیا کوئی


گر پڑی دل پہ ایک بجلی سی
کر کے وعدہ مکر گیا کوئی
36715 viewsghazalUrdu