نہ جاؤ گھر ابھی تو رات ہے بادل بھی کالے ہیں
By qamar-jalalviFebruary 28, 2024
نہ جاؤ گھر ابھی تو رات ہے بادل بھی کالے ہیں
اذاں سمجھے ہو تم جس کو کسی بیکس کے نالے ہیں
تم اپنے ظلم کا محشر میں کر لو ان سے اندازہ
یہ جتنے ہیں خدا کے سامنے فریاد والے ہیں
قمرؔ تسبیح پڑھتے جا رہے ہیں سوئے مے خانہ
کوئی دیکھے تو یہ سمجھے بڑے اللہ والے ہیں

37171 viewsghazal • Urdu