نہ مجھ کو کبھی غم عطا کیجئے گا
By manish-mohakFebruary 27, 2024
نہ مجھ کو کبھی غم عطا کیجئے گا
قسم ہے خدا کی وفا کیجئے گا
خوشی ہی خوشی ہو مری زندگی میں
سلامت رہوں میں دعا کیجئے گا
کسے تھی خبر جس چمن میں خزاں ہے
اسے آپ پھر سے ہرا کیجئے گا
محبت محبت ارے ہاں محبت
کسی سے نہ میرے سوا کیجئے گا
ترس جائیے گا محبت کی خاطر
اگر ماں کو دل سے جدا کیجئے گا
فقط میں نہیں آپ بھی روئیں گے پھر
اگر ساتھ میرے دغا کیجئے گا
دکھایا ہے دل آپ کا سب نے موہکؔ
کسی سے نہ لیکن گلہ کیجئے گا
قسم ہے خدا کی وفا کیجئے گا
خوشی ہی خوشی ہو مری زندگی میں
سلامت رہوں میں دعا کیجئے گا
کسے تھی خبر جس چمن میں خزاں ہے
اسے آپ پھر سے ہرا کیجئے گا
محبت محبت ارے ہاں محبت
کسی سے نہ میرے سوا کیجئے گا
ترس جائیے گا محبت کی خاطر
اگر ماں کو دل سے جدا کیجئے گا
فقط میں نہیں آپ بھی روئیں گے پھر
اگر ساتھ میرے دغا کیجئے گا
دکھایا ہے دل آپ کا سب نے موہکؔ
کسی سے نہ لیکن گلہ کیجئے گا
15779 viewsghazal • Urdu