نہیں ہمت تو ایسا کیجئے گا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
نہیں ہمت تو ایسا کیجئے گا
شرافت سے گزارہ کیجئے گا
وگرنہ ہم کبھی راضی نہ ہوں گے
ہمیں دھوکے سے اچھا کیجئے گا
وہ ذہنوں کا سفر جو رہ گیا تھا
اسے رستے میں پورا کیجئے گا
مرے ہی واسطے یہ درد کم ہے
کہاں دنیا سے حصہ کیجئے گا
چنا ہے آپ کو سو دشمنوں میں
جوابی وار اچھا کیجئے گا
بہت مشکل ہنر ہے بے وفائی
اسی میں نام پیدا کیجئے گا
شرافت سے گزارہ کیجئے گا
وگرنہ ہم کبھی راضی نہ ہوں گے
ہمیں دھوکے سے اچھا کیجئے گا
وہ ذہنوں کا سفر جو رہ گیا تھا
اسے رستے میں پورا کیجئے گا
مرے ہی واسطے یہ درد کم ہے
کہاں دنیا سے حصہ کیجئے گا
چنا ہے آپ کو سو دشمنوں میں
جوابی وار اچھا کیجئے گا
بہت مشکل ہنر ہے بے وفائی
اسی میں نام پیدا کیجئے گا
18472 viewsghazal • Urdu