نئی زمینیں نئے آسماں بناؤں گا

By aftab-shahSeptember 5, 2024
نئی زمینیں نئے آسماں بناؤں گا
دریدہ عہد میں اپنا جہاں بناؤں گا
میں کھینچ کر ترے سورج کو اپنی دھرتی پر
حدود ثقل میں اپنا زماں بناؤں گا


درون دل میں لگاؤں گا تیری مورت کو
فصیل جسم پہ تیرا مکاں بناؤں گا
میں توڑ دوں گا سبھی بت ترے زمانے کے
شعور ذات سے ایسا سماں بناؤں گا


خطوط عشق سے میں جیت لوں گا دنیا کو
زمیں کی گود سے دل کی کماں بناؤں گا
میں روک دوں گا سبھی ظلم اس زمانے میں
سواد عدل کو ایسا رواں بناؤں گا


40223 viewsghazalUrdu