نام لکھنا ہے تو لکھنا مرا دیوانوں میں

By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
نام لکھنا ہے تو لکھنا مرا دیوانوں میں
میرے ملنے کا پتہ پوچھنا ویرانوں میں
لے گیا جذبۂ الفت جو بیابانوں میں
صاف سنتا ہوں صدا یار کی اب کانوں میں


پارسا کوئی ہے درویش و فرشتہ کوئی
میں ہی اک رہ گیا انسان سا انسانوں میں
دیر و کعبہ میں تو ملتی ہے مجھے ناکامی
کامیاب ہوتا ہوں چاہت کے صنم خانوں میں


آج ہر کوئی مری بات پہ ہنستا ہے مگر
نام کل آئے گا میرا بھی سخن دانوں میں
تم مجھے ایک نظر پیار سے دیکھو ساقیؔ
پھر نئی جان سی آ جائے گی ارمانوں میں


32516 viewsghazalUrdu