نقاب رخ سے ہٹا دوں اگر اجازت ہو
By betab-amrohviFebruary 26, 2024
نقاب رخ سے ہٹا دوں اگر اجازت ہو
یہ چاند جگ کو دکھا دوں اگر اجازت ہو
کہو تو ان لب و رخسار کو ذرا چھو لوں
کلی کلی کو ہٹا دوں اگر اجازت ہو
مرے قریب کوئی جیسے حور بیٹھی ہے
حضور آئنہ لا دوں اگر اجازت ہو
تمہارے قدموں تلے کہکشاں کے تاروں کا
ذرا یہ فرش بچھا دوں اگر اجازت ہو
مچل رہا ہے مرے دل میں ذوق نظارہ
یہیں میں طور بنا دوں اگر اجازت ہو
طلب ہو گر تمہیں بیتابؔ ماہ تاباں کی
فراز عرش جھکا دوں اگر اجازت ہو
یہ چاند جگ کو دکھا دوں اگر اجازت ہو
کہو تو ان لب و رخسار کو ذرا چھو لوں
کلی کلی کو ہٹا دوں اگر اجازت ہو
مرے قریب کوئی جیسے حور بیٹھی ہے
حضور آئنہ لا دوں اگر اجازت ہو
تمہارے قدموں تلے کہکشاں کے تاروں کا
ذرا یہ فرش بچھا دوں اگر اجازت ہو
مچل رہا ہے مرے دل میں ذوق نظارہ
یہیں میں طور بنا دوں اگر اجازت ہو
طلب ہو گر تمہیں بیتابؔ ماہ تاباں کی
فراز عرش جھکا دوں اگر اجازت ہو
64563 viewsghazal • Urdu