نیا نظارہ بھی دیکھا ہوا دکھاتا ہے

By haris-bilalFebruary 6, 2024
نیا نظارہ بھی دیکھا ہوا دکھاتا ہے
تمہارا ساتھ بھی کیا معجزہ دکھاتا ہے
کسی سے اپنے تعلق کو جانچنا پڑ جائے
تو دیکھنا وہ تمہیں خواب کیا دکھاتا ہے


وہ مجھ سے دور مرے ساتھ چلتا ہے جیسے
وہ اک ستارہ ہے اور راستہ دکھاتا ہے
گزرتے وقت کو اک مائکروسکوپ سمجھ
جو قربتوں میں چھپا فاصلہ دکھاتا ہے


کہا معاف کہ جنگل گھنا ہے اور مرے چاند
یہاں پہ تجھ سے زیادہ دیا دکھاتا ہے
گھڑی سے تیز ہے شاید یہ آئنہ حارثؔ
کہ پیچھے والوں کو آگے کھڑا دکھاتا ہے


37048 viewsghazalUrdu