نظر نظر سے ملا کر جناب کہتے ہیں
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
نظر نظر سے ملا کر جناب کہتے ہیں
نشہ اسی میں ہے اس کو شراب کہتے ہیں
ہیں بند ہونٹ مگر مسکرا رہے ہیں وہ
زبان عشق میں اس کو جواب کہتے ہیں
ہر ایک بات میں ان کا بھلا کیا ہم نے
اسی لیے تو وہ ہم کو خراب کہتے ہیں
گریباں چاک پریشان حال ہے ساقیؔ
یہ لوگ پھر بھی مجھے کیوں نواب کہتے ہیں
نشہ اسی میں ہے اس کو شراب کہتے ہیں
ہیں بند ہونٹ مگر مسکرا رہے ہیں وہ
زبان عشق میں اس کو جواب کہتے ہیں
ہر ایک بات میں ان کا بھلا کیا ہم نے
اسی لیے تو وہ ہم کو خراب کہتے ہیں
گریباں چاک پریشان حال ہے ساقیؔ
یہ لوگ پھر بھی مجھے کیوں نواب کہتے ہیں
79758 viewsghazal • Urdu