یہ تو اب طے ہے کہ وہ لوٹ کے آنے سے رہا

By wasim-nadirJanuary 5, 2024
یہ تو اب طے ہے کہ وہ لوٹ کے آنے سے رہا
میں بھی تصویر کوئی اور بنانے سے رہا
میں جہاں ہوں وہ اندھیروں کا گھنا جنگل ہے
میرا سایا بھی مجھے ڈھونڈ کے لانے سے رہا


تاج اس دور میں ممکن ہے کہ بن بھی جائے
کوئی فنکار مگر ہاتھ کٹانے سے رہا
غم تو ہر حال میں آنکھوں سے چھلک جائے گا
لاش سینہ میں سمندر بھی چھپانے سے رہا


روٹھنا ہے تو بڑے شوق سے تو روٹھ مگر
زندگی میں تجھے اس بار منانے سے رہا
93565 viewsghazalUrdu