پاگل کو ہوا سنگ سے یہ پیار مگر کیوں

By majaz-amrohviJune 21, 2021
پاگل کو ہوا سنگ سے یہ پیار مگر کیوں
اس دور میں جینے سے ہے انکار مگر کیوں
اے عشق ترے ہونے سے انکار نہیں ہے
اچھا نہیں ہوتا ترا بیمار مگر کیوں


ہر عہد میں رکھا ہے بھرم ہم نے وفا کا
کہتا ہے زمانہ ہمیں غدار مگر کیوں
میں سوچتا رہتا ہوں اسی باب میں یارو
رونے لگا جنگ جیت کے سردار مگر کیوں


کہتے ہو شرافت کا زمانہ ہی نہیں ہے
بکتی ہے شرافت سر بازار مگر کیوں
72235 viewsghazalUrdu