پتنگ اونچی اڑانی چاہیے تھی
By kunaal-barkadeFebruary 27, 2024
پتنگ اونچی اڑانی چاہیے تھی
کہ سرحد پار جانی چاہیے تھی
غرور اس بات کا ہم پال بیٹھے
کہ جس پر شرم آنی چاہیے تھی
چکا سکتے نہیں قیمت الگ بات
مگر بولی لگانی چاہیے تھی
اسی دن کیسے زندہ ہو گئے ہم
کہ جس دن موت آنی چاہیے تھی
ہمیں کھانا نہ کھانا چاہیے تھا
کہ تم سے ڈانٹ کھانی چاہیے تھی
کہ سرحد پار جانی چاہیے تھی
غرور اس بات کا ہم پال بیٹھے
کہ جس پر شرم آنی چاہیے تھی
چکا سکتے نہیں قیمت الگ بات
مگر بولی لگانی چاہیے تھی
اسی دن کیسے زندہ ہو گئے ہم
کہ جس دن موت آنی چاہیے تھی
ہمیں کھانا نہ کھانا چاہیے تھا
کہ تم سے ڈانٹ کھانی چاہیے تھی
90850 viewsghazal • Urdu