پھر سے ہم پڑ گئے محبت میں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
پھر سے ہم پڑ گئے محبت میں
تجھ کو رونا نہیں تھا قسمت میں
وہ جو سنجیدگی سے کہنا تھا
وہ تو ہم کہہ چکے شرارت میں
ہوش میں کب ہمارے بس کے تھے
کام نمٹا لیے جو وحشت میں
اک پرانی نماز یاد آئی
اور خلل پڑ گیا عبادت میں
روز میرے لیے قیامت تھی
روز ٹلتی ہوئی قیامت میں
بس وہی مانگنے نہیں آتے
جن کا حصہ ہے میری دولت میں
یاد رکھنا گناہ گار ہو تم
مسکرانا نہیں عدالت میں
آخری جام نے بگاڑی بات
بس نہیں کہہ سکے مروت میں
مسکرا کر وداع کرتا ہوں
یہ بھی اب آ گیا ہے عادت میں
تجھ کو رونا نہیں تھا قسمت میں
وہ جو سنجیدگی سے کہنا تھا
وہ تو ہم کہہ چکے شرارت میں
ہوش میں کب ہمارے بس کے تھے
کام نمٹا لیے جو وحشت میں
اک پرانی نماز یاد آئی
اور خلل پڑ گیا عبادت میں
روز میرے لیے قیامت تھی
روز ٹلتی ہوئی قیامت میں
بس وہی مانگنے نہیں آتے
جن کا حصہ ہے میری دولت میں
یاد رکھنا گناہ گار ہو تم
مسکرانا نہیں عدالت میں
آخری جام نے بگاڑی بات
بس نہیں کہہ سکے مروت میں
مسکرا کر وداع کرتا ہوں
یہ بھی اب آ گیا ہے عادت میں
65752 viewsghazal • Urdu