پھر سے کہنا کیا سمجھے ہو

By abdurrahman-mominJanuary 18, 2024
پھر سے کہنا کیا سمجھے ہو
تم مجھ کو ایسا سمجھے ہو
تم سے پہلے بھی یاں تم تھے
تم خود کو پہلا سمجھے ہو


تم تو ازل سے ساتھ ہو میرے
کیوں خود کو تنہا سمجھے ہو
یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے
تم جس کو اچھا سمجھے ہو


خواب میں کیوں آتے ہو میرے
کیا مجھ کو اندھا سمجھے ہو
در پر پہرے دار بٹھا کر
دروازے کو وا سمجھے ہو


یعنی میں جتنا سمجھا تھا
تم بھی بس اتنا سمجھے ہو
میری جان یہی لمحہ ہے
تم جس کو لمحہ سمجھے ہو


89871 viewsghazalUrdu