آخری ضرب دل پر لگاتے ہوئے
By ahmar-nadeemFebruary 5, 2024
آخری ضرب دل پر لگاتے ہوئے
کون رخصت ہوا مسکراتے ہوئے
ان کی دہلیز تک ہم گئے تو مگر
دستکیں راستوں میں لٹاتے ہوئے
کہہ گئی تھی صبا یہ مرے کان میں
پھر ادھر آؤں گی آتے جاتے ہوئے
دل لگانے کو سارا جہاں تھا مگر
سوچتا کون ہے دل لگاتے ہوئے
زندگی کی طوالت کا عقدہ کھلا
ریت پر اک گھروندا بناتے ہوئے
کچھ ستارے تھے روشن جبیں پر مری
تم نے دیکھا نہیں جھلملاتے ہوئے
کتنے رشتوں کا میں نے بھرم رکھ لیا
اک تعلق سے دامن چھڑاتے ہوئے
کتنے ہی راز سب پر عیاں ہو گئے
اک ترا راز الفت چھپاتے ہوئے
یوں گزرتا رہا کاروان حیات
خود سے اپنا تعارف کراتے ہوئے
کون رخصت ہوا مسکراتے ہوئے
ان کی دہلیز تک ہم گئے تو مگر
دستکیں راستوں میں لٹاتے ہوئے
کہہ گئی تھی صبا یہ مرے کان میں
پھر ادھر آؤں گی آتے جاتے ہوئے
دل لگانے کو سارا جہاں تھا مگر
سوچتا کون ہے دل لگاتے ہوئے
زندگی کی طوالت کا عقدہ کھلا
ریت پر اک گھروندا بناتے ہوئے
کچھ ستارے تھے روشن جبیں پر مری
تم نے دیکھا نہیں جھلملاتے ہوئے
کتنے رشتوں کا میں نے بھرم رکھ لیا
اک تعلق سے دامن چھڑاتے ہوئے
کتنے ہی راز سب پر عیاں ہو گئے
اک ترا راز الفت چھپاتے ہوئے
یوں گزرتا رہا کاروان حیات
خود سے اپنا تعارف کراتے ہوئے
35760 viewsghazal • Urdu