پیار میں پاکیزگی تھی وہ زمانہ اور تھا
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
پیار میں پاکیزگی تھی وہ زمانہ اور تھا
جب محبت زندگی تھی وہ زمانہ اور تھا
ہر بشر کو غم اٹھانے میں مزہ آتا تھا جب
غم میں بھی اک تازگی تھی وہ زمانہ اور تھا
جام پر ہم جام پیتے تھے شراب ناب کے
اک مسلسل تشنگی تھی وہ زمانہ اور تھا
گھومتے تھے ہم بیابانوں میں گلشن کی طرح
کیا حسیں آوارگی تھی وہ زمانہ اور تھا
جستجوئے عشق میں رہتا تھا سرگرداں بہت
حسن میں جب سادگی تھی وہ زمانہ اور تھا
لطف تھا ساقیؔ ہماری زندگی میں جن دنوں
موت بھی اک زندگی تھی وہ زمانہ اور تھا
جب محبت زندگی تھی وہ زمانہ اور تھا
ہر بشر کو غم اٹھانے میں مزہ آتا تھا جب
غم میں بھی اک تازگی تھی وہ زمانہ اور تھا
جام پر ہم جام پیتے تھے شراب ناب کے
اک مسلسل تشنگی تھی وہ زمانہ اور تھا
گھومتے تھے ہم بیابانوں میں گلشن کی طرح
کیا حسیں آوارگی تھی وہ زمانہ اور تھا
جستجوئے عشق میں رہتا تھا سرگرداں بہت
حسن میں جب سادگی تھی وہ زمانہ اور تھا
لطف تھا ساقیؔ ہماری زندگی میں جن دنوں
موت بھی اک زندگی تھی وہ زمانہ اور تھا
75798 viewsghazal • Urdu